پہلے عمران خان کی حمایت اور پھر مخالفت، معروف صحافی نے عمران خان کے قریبی رشتہ دار کو کھری کھری سنا دیں

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان منگل اپریل 11:37

پہلے عمران خان کی حمایت اور پھر مخالفت، معروف صحافی نے عمران خان کے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اپریل 2018ء) معروف صحافی ہارون الرشید نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے قریبی رشتہ دار حفیظ اللہ نیازی کو پہلے عمران خان کی حمایت اور پھر مخالفت کرنے پر کھری کھری سنا دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ہارون الرشید کا دوران پروگرام پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے قریبی رشتہ دار حفیظ اللہ نیازی پر طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حفیظ اللہ نیازی جب غصے میں ہوتے ہیں یا پھر ان کو کسی سے محبت ہوجاتی ہیں تو پھر یہ اسی کی رو میں بہہ جاتے ہیں۔

میں کئی سالوں سے حفیظ اللہ نیازی سے سنتا آ رہا ہوں کہ عمران خان بہت اچھے آدمی ہیں۔اور نواز شریف سے بڑا فراڈ آدمی کوئی نہیں ہے۔اور اب حفیظ اللہ نیازی کو نواز شریف پر لاڈ آرہا ہے اور عمران خان پر غصہ ہے۔اس لیے یہ عمران خان کے خلاف ہو گئے ہیں۔ہارون الرشید کا مزید کہنا تھا کہ ایک وقت آئے گا جب کسی کو یاد بھی نہیں وہ گا کہ نواز شریف نام کا بھی کوئی شخص ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :