اسرائیلی فوجی 30 فلسطینیوں کو پکڑ کر لے گئے

منگل 17 اپریل 2018 12:29

غزہ سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) اسرائیلی فوجی مقبوضہ علاقے سے امن و امان کو خراب کرنے کے بہانے 30 فلسطینیوں کو گرفتار کر کے لے گئے ۔

(جاری ہے)

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے سے اسرائیلی فوجی امن کو خراب کرنے کی کوشش کے بہانے 30 نوجوانوں کو گرفتار کر کے لے گئے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ ہر روز کسی نہ کسی بہانے اسرائیلی فوجی نوجوانوںکو پکڑ کر لے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں اس وقت 7 ہزار سے زیادہ فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔