بس یوں محسوس ہوتا کہ اب مجھے ایک نئے چیلنج کوقبول کرنا ہے‘سارہ لورین

منگل اپریل 14:59

بس یوں محسوس ہوتا کہ اب مجھے ایک نئے چیلنج کوقبول کرنا ہے‘سارہ لورین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) فلم سٹار سارہ لورین نے کہا ہے کہ شوبزکی چکا چوند دنیا میں ہرآنے والا دن کسی نئے امتحان کے ساتھ سامنے آتا ہے‘ جوبھی اچھاکام لوگ دیکھ لیتے ہیں پھروہ کچھ نیا اوراس سے بھی بہترکام دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں اس لیے یہ شعبہ مشکل ضرور ہے لیکن سیکھنے اورآگے بڑھنے کی امنگ رکھنے والوں کے لیے بہت آئیڈیل ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں سارہ لورین نے کہا کہ سب سے بہتر اور منفرد کام کرنے کی لگن نے مجھے بالی وڈ پہنچا دیا اپنے فنی سفرکے دوران ایکٹنگ، ماڈلنگ اورمیوزک شوزمیں پرفارم کیا ان تینوں شعبوں میں بہتر کام کرنے پرداد ملی۔