پاکستان کرکٹ کپ ٹورنا منٹ 25اپریل سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہو گا

چاروں صوبوں سمیت فیڈرل ایریا اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گئی، سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام شروع

منگل اپریل 15:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ کپ ٹورنا منٹ 25اپریل سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہو گا چاروں صوبوں سمیت فیڈرل ایریا اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گئی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام شروع تفصیل کے مطا بق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 25اپریل سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہو گا اس ٹورنا منٹ مین چاروں صوبوں سمیت فیڈرل ایریا اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گی تمام میچز ڈے اینڈ نا ئٹ ہو نگے پاکستان کے اس بڑے ٹورنا منٹ کے لیے اقبال سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کا م شروع کر دیا گیا کیئر ٹیکرسٹیڈیم نوید نذیر کے مطا بق نندی پور کی اعلی کوالٹی کی مٹی سے 5پیچز تیار کی گئی ہیں با ئونڈری حد 70سے 75فٹ کے درمیاں ہو گی کیئر ٹیکر نے بتا یا کہ اقبال سٹیڈیم کی گرائونڈ کو انتہا ئی خوبصورتی سے بنا یا گیا ہے یہ پاکستان کا خوبصورت ترین کرکٹ سٹیڈیم ہے یہاں آج تک کسی قسم کا کو ئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ سکیورٹی کا کو ئی مسئلہ بنا ہمیشہ فیصل آباد کے شا ئقین کرکٹ نے یہاں ہو نے والے ہر کرکٹ میچ کو یادگار بنا یا ۔

متعلقہ عنوان :