پاکستان کو جمہوریت ،ترقی،خوشحالی ،ایٹمی قوت بنانے کیلئے بھٹو خاندان کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ،ْشازیہ اکبر

پی پی پی ملک کی سب سے مقبول ترین سیاسی جماعت ہے ،بھٹو خاندان کی قربانیوں کی بدولت آج ملک میں جمہوریت کا بول بالا ہے ،ْممبر اسمبلی پیپلز پارٹی

منگل 17 اپریل 2018 15:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر اسمبلی محترمہ شازیہ اکبر چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو جمہوریت ،ترقی،خوشحالی ،ایٹمی قوت بنانے کے لیے پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ،بھٹو خاندان کی قربانیوں کی بدولت آج ملک میں جمہوریت کا بول بالا ہے ،مسلم لیگ (ن )کا خاتمہ بالخیر ہو نے جا رہا ہے ،پی پی پی ملک کی سب سے مقبول ترین سیاسی جماعت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محترمہ شازیہ اکبر نے کہا کہ پاکستان اور بھٹو خاندان لازم و ملزوم ہیں پیپلز پارٹی کی جمہوری جدو جہد قیادت اور کارکنوں کی قربانیوں کی بدولت میں پاکستان میں جمہوریت بحال ،اداروں کو استحکام ملا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ کی قوت سے ایوان اقتدار تک پہنچایا ،آمریت کو شکست دی اور ترقی خوشحالی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے شازیہ اکبر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی 2018میں پاکستان میں لینڈ سلائڈ وکٹری حاصل کریگی اور آزاد کشمیر کے اندر عوامی راج قائم ہو گا۔