برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے سلسلے میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی، کیسکو

منگل 17 اپریل 2018 17:26

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوں کی ضروری مرمت و دیکھ بھال کے کاموں کے سلسلے میں 18اپریل کو شیخ ماندہ گرڈسٹیشن کے عالم خان، ائیرپورٹ،اولڈسمنگلی،سورینج گرڈکے ہنہ فیڈرزسے صبح11بجے تا دوپہر 2بجے۔ سریاب گرڈکے اولڈسیٹلائٹ ٹائون شام چاربجے سے شام چھ بجے تک بجلی بندہوگی اسی طرح19اپریل کو سریاب گرڈکے انڈسٹریل فیڈرصبح7بجے تا صبح9بجے۔

انڈسٹریل گرڈکے پشتون آبادایکسپریس، نیو اوراولڈپشتون آبادفیڈرصبح11بجے تا یک بجے دن جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈکے انٹرکنیکٹر، پی اے ایف، اولڈسمنگلی فیڈرزصبح11بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی،دریں اثناء 18اپریل ہی کو مری آبادگرڈکے لیاقت بازارایکسپریس فیڈرایک بجے دن تا تین بجے سہ پہر،سریاب گرڈکے جان محمداورمری آباد گرڈکے کانسیIفیڈرزسہ پہر3بجے تا شام 5بجے بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 18اپریل کولورالائی ،ژوب ، قلات،منجھوشوری،ڈیرہ مرادجمالی، روجھان جمالی گرڈسٹیشنوںسے صبح10تا 2بجے دوپہربجلی معطل رہے گی۔ اسی طرح 19اپریل کو نوشکی گرڈسٹیشن پرکام کے باعث دالبندین، مل، چاغی اورپنجپائی گرڈسٹیشنوں سے صبح11بجے تا سہ پہر3بجے جبکہ ژوب گرڈکے سٹی،مسلم باغ گرڈکے سٹی IIفیڈرزصبح10بجے تا دوپہر2بجے نیز اسی روز یارو،قلعہ سیف اللہ اورگلستان گرڈسٹیشنوںسے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :