نیب کی وزیرکیڈ طارق فضل چوہدری کیخلاف کرپشن کی انکوائری شروع

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ منگل اپریل 17:04

نیب کی وزیرکیڈ طارق فضل چوہدری کیخلاف کرپشن کی انکوائری شروع
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اپریل 2018ء) : نیب نے وزیرکیڈ طارق فضل چوہدری کیخلاف کرپشن کی انکوائری شروع کردی،فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں مبینہ بدعنوانی کا کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے وزیرکیڈ طارق فضل کیخلاف کرپشن الزامات پرتحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کوشکایت کی جانچ پڑتال کاحکم دے دیا ہے۔ نیب نے طارق فضل کو انکوائری کیلئے نوٹس بھیج دیا ہے۔ واضح رہے حکومت کے 7وزراء کے خلاف نیب میں انکوائریاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :