ملک وال،الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے رہنما کی درخواست منظور

یونین کونسل رکن کو حلقہ پی پی 67میں شامل کر لیا

منگل 17 اپریل 2018 20:45

ملک وال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے رہنما نواز پنجوتھہ کی درخواست منظور کر تے ہوئے یونین کونسل رکن کو حلقہ پی پی 67میں شامل کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیاں کرتے ہوئے حلقہ پی پی 119کو حلقہ پی پی 67میں تبدیل کیا تو اس حلقہ کی یونین کونسل رکن کو پی پی 68میں شامل کر دیاگیا تھا جبکہ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما محمد نواز پنجوتھہ نے ملک کے معروف قانون دان بابر اعوان ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کرتے ہوئے اپنا حلقہ ملک وال کی بجائے گوجرہ کے حلقہ میں شامل کرنے پر الیکشن کمیشن میں اعتراض دائر کر دیا جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یو سی رکن کو دوبارہ ملک وال کے صوبائی حلقہ پی پی 67میں شامل کر دیا ہے ۔

۔