مشیل اوبامہ فنڈز کے 9 ارب روپے میں کرپشن پر طارق فضل چوہدری کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کردیں
بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے نام پر مختص اربوں کے فنڈز کہاں غائب کئی نیب کے سامنے طارق فضل چوہدری جوابدہی کیلئے طلب
منگل 17 اپریل 2018 20:45
(جاری ہے)
طارق فضل چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے ماڈل سکولوں کے سربراہوں کی تعیناتی میں بھی بدعنوانی کر رکھی ہے جبکہ کرپشن میں ملوث لوگوں کو پرنسپل بنا رکھا ہے۔
طارق فضل چوہدری پر یہ بھی الزام ہے کہ دوائیوں کی خریداری میں مالی بے قاعدگی کر رکھی ہے جو یہ تمام ریکارڈ نیب کو موصول ہوا ہے جبکہ نجی سکولوں کے معاملات کی دیکھ بھال کرنے والے ادارہ ’’پیرا‘‘ کے مالی معاملات میں بھاری مالی بے قاعدگیاں سامنے آچکی ہیں نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ طارق فضل چوہدری کے تمام بینک اکائونٹس کی تفصیلات بھی طلب کی جائیں گی اور اکائونٹس میں ہونے والی ٹرانزیکشن کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق کے زیر انتظام ماڈل سکولوں میں تزئین و آرائش کے نام پر کروڑوں روپے کے قومی فنڈز ہضم کئے گئے ہیں جس کے ناقابل تردید ثبوت نیب کو حاصل ہوچکے ہیں۔ سپیشل ایجوکیشن کا سربراہ ایک ایسی خاتون کو بتایا گیا ہے جو اس عہدہ کیلئے مطلوبہ معیار پر بھی نہیں اترتی ۔ اس ادارہ کے سربراہ پر طارق فضل کی مہربانیوں کا بھی حساب لیا جائے گا۔ طارق فضل چوہدری نے سپیشل ایجوکیشن کی سربراہ کو مسلسل تین دفعہ ملازمت میں توسیع دی ہے اور ایف سکس سیکٹر میں گھر بھی الاٹ کر رکھا ہے اس بارے بھی طارق فضل چوہدری سے تحقیقات ہوں گی۔ وزارت ہائوسنگ نے سپیشل ایجوکیشن کی سربراہ سے کرایہ وصولی کیلئے نوٹس جاری کیا تھا جو طارق فضل چوہدری نے عمل ہی نہیں کرایا ہے اس حوالے سے جب طارق فضل چوہدری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے نیب کے اعلامیہ پر باصابطہ جواب دینے پر تیار نہیں ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.