مسلم لیگ(ن) کی رہنما عطیہ رب نواز کے اعزاز میںتقریب کاانعقاد

منگل اپریل 21:32

ملتان۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء)مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواب یاسین ترین کی رہائش گاہ پر مسلم لیگی رہنما عطیہ رب نواز کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب کی صدارت ممبر بیت المال ضلع ملتان ملک رمضان اعوان نے کی مہمان خصوصی عبدالستار خان تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں کام کیا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ اب بھی نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملتان کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ پارٹی کیلئے بھرپور خدمات انجام دے رہی ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب ہماری محنت رنگ لائے گی ۔ تقریب میں عطیہ رب نواز کو پارٹی کیلئے بے پناہ کام کرنے پر میڈل بھی دیا گیا۔ تقریب سے زاہدہ پروین، رقیہ کنول، ثریا اصغر، مسرت، نسیم اختر بھٹی، شیخ منیر، عابدہ اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔