وفاق المدارس کے سالانہ امتحان کا عمل کامیابی سے ملک بھر میں جاری

وفاق المدارس کے امتحانی نظام کو اپنانے کی ضرورت ہے،ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالغفار راجپوت

منگل 17 اپریل 2018 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت ہونے والے سالانہ امتحان ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہیں،بروزہفتہ 14 اپریل سے روزانہ صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک بیک وقت امتحانی پرچوں کے چار دن مکمل ہوگے ہیں،ملک بھر کے سترہ سو آٹھ امتحانی مراکز میں وفاق المدارس کے قادین منتظمین اور مسئولین کے دورے جاری ہیں،صوبہ سندھ کے ناظم مولانا امداداللہ یوسف زئی اور صوبائی میڈیا کوآرڈینٹر مولاناطلحہ رحمانی نے ہائی وے لنک روڈ میں جامعہ بیت السلام،جامعةالرشید،جامعہ انوارالصحابہ،جامعہ گلشن عمر،جامعہ عربیہ،جامعہ دارالعلوم کراچی،جامعہ فاروقیہ سمیت دیگر امتحانی مراکز کے دورے کرتے ہوئے اعلی انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے جائزہ رپورٹیں بھی مرتب کیں۔

(جاری ہے)

جبکہ صوبائی ناب ناظم مولانا قاری عبدالرشید نے مفتی عبیداللہ انور اور مولانا محمد یعقوب کے ہمراہ میرپور خاص،عمرکوٹ کے سینٹرز کا دورہ کیا جس میں صوبائی ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالغفار راجپوت نے بھی وفاق المدارس کے امتحانی سینٹر کا معائنہ کرنے کے بعد اپنے اثرات میں وفاق المدارس کے امتحانی نظام کو بہترین انتظامات، مثالی نظم و ضبط قرار دیتے ہوئے خوش آئند بھی قرار دیا،ضلع میرپور خاص اور عمر کوٹ میں وفاق المدارس سے ملحق 173 مدارس کے طلبہ وطالبات کے لیئے نو سینٹرز میں شفاف امتحانی عمل کامیابی سے جاری ہے۔