پنجاب بھر میں کریک ڈائون، عطائیوں کی بہت بڑی تعدادنے کاروباربند کردیئے

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مزید31 اڈے سربمہرکر دیئے

منگل اپریل 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) سپریم کورٹ کے احکاما ت کے مطابق پنجاب بھر میں جاری کریک ڈائون میں مزید 31 عطائیوں کے اڈے سیل کر دیئے جبکہ عطائیوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے کارروائی کے خوف سے اپنے کاروباربند کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیمیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر 14 اضلاع میں کارروائی کررہی ہیں۔گزشتہ روزٹیموں نے چنیوٹ، ملتان، اٹک، گوجرانوالہ، گجرات،وہاڑی،لیہ،رحیم یار خان،نارووال، قصور،خوشاب،لاہور،بہاولنگر اور لودھراں میںکل 139اڈوں پرچھاپے مارے مگر صرف 31اتائی کاروبار جاری رکھے ہوئے پائے گئے اور ان کے اڈوں کو سر بمہر کردیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :