سیالکوٹ، قلعہ کالروالہ میں 6سالہ کمسن بچی سے زیادتی، مقد مہ درج

بدھ 18 اپریل 2018 00:00

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) قلعہ کالروالہ میں سکول ہیڈ مسٹریس کے ڈرائیور نے 6سالہ کمسن بچی سے زیادتی کر ڈالی ، ملزم فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ قلعہ کالروالہ کے رہائشی شاکر ندیم نے چند روز قبل اپنی 6سالہ بیٹی آمنہ کو گورنمنٹ مڈل سکول خان ججہ میں داخل کروایا تھا،سکول کی ہیڈ مسٹریس کے ڈرائیور کرامت نے کمسن آمنہ کو چیز کا لالچ دے کر کنٹین کے پیچھے لے گیا جہاں پر اس سے زیادتی کر ڈالی اور موقع سے فرار ہو گیا ۔

مذکورہ سکول میں متاثرہ بچی کی دوسری بہن بھی زیر تعلیم ہے جس نے اپنے والد کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس پر پولیس تھانہ قلعہ کالروالہ نے کمسن بچی کے والد شاکر ندیم کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ متاثرہ بچی کے والد نے وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔