رینجرز نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ و منشیات برآمد

بدھ 18 اپریل 2018 08:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جیکسن اور ڈاکس کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان عبد الشکور اور راشد عرف کانا کو گرفتار کیا جن کا تعلق لیاری گینگ وار ملا ساجد گروپ سے ہے، دونوں ملزمان منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

جیکسن اور ڈاکس کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان عبد العزیز اور اصغر علی کو گرفتار کیا جو اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :