ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ محمدعامر( آج) سکھر کے ایک روزہ دورہ پر پہنچیں گے

بدھ 18 اپریل 2018 08:50

سکھر۔17اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ محمدعامر صوبہ سندھ کے پانچ روزہ دورے کے سلسلے میں آج سکھر پہنچیں گے جاری کردہ ایک اعلامیہ کیمطابق اپنے دورے کے دوران اسلامی جمعیت طلبہ سکھر کے ذمہ داران ،ارکان وامیدوار کی نشستوں میں شرکت،طلبہ کے وفود سے ملاقات،اور تعلیمی اداروں کے ناظمین سے گفتگواور طلبہ اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

اس سے قبل اسلامی جمعیت طلبہ گھوٹکی،خیرپور،اور میرپورماتھیلو کے دورے کے موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ محمدعامر کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے ہردور میں بہترین اورکارآمدافراد معاشرے کو فراہم کیے ہیں۔اس وقت اسلامی جمعیت طلبہ ہی طلبہ کی سب سے بڑی آواز اور ترجمان ہے۔

(جاری ہے)

کارکنان جمعیت شب وروز محنت کے ساتھ اپنے تعلیمی اداروں کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت خصوصی مجٹ مہم چلارہی ہے جس کا مقصد حکومت کو شعبہ تعلیم کی طرف توجہ دلانا ہے "تعلیم کو پانچ فیصددو"مہم کا مقصد حکومت سے سالانہ بجٹ میں جی پی کا پانچ فیصدمختص کرنے کا مطالبہ کرنا ہے ۔اسلامی جمعیت طلبہ کی پورے پاکستان میں یہ مہم زوروشور سے جاری ہے۔جبکہ سندھ میں طلبہ بھی اس مہم میں پھرپورحصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :