صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر کلی مغٹیان ضلع پشین میں سیلاب سے حفاظتی بند کاتعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا

بدھ 18 اپریل 2018 08:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر کلی مغٹیان ضلع پشین میں سیلاب سے حفاظتی بند کاتعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ محمد عرفان نے صوبائی محتسب سے گزارش کی تھی کہ سال 2014میں مذکو ر ہ بند کا تعمیراتی شروع ہوالیکن عرصہ درازگزرنے کے باوجود کام مکمل نہیں ہوا ۔صوبائی محتسب نے قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے محکمہ آبیا شی حکومت بلوچستان کے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کی ایگز یکٹیو انجینئرایر یگیشن ڈویژ ن پشین نے صوبائی محتسب کوتحریری طور پر آگاہ کیا کہ مذکورہ بند کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے جسکی تصدیق شکایت کنندہ نے شکریہ خط کے زریعے کی ۔

متعلقہ عنوان :