سی ڈی اے کا سیکٹر جی سکس ٹو میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،تجاوزات اورغیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیاگیا

بدھ 18 اپریل 2018 08:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )کے شعبہ انفورسمنٹ اوربلڈنگ کنٹرول (بی سی ایس ) کی جانب سے سیکٹر جی سکس ٹو میں واقع جاوید مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن کیاگیا،اس دوران مارکیٹ میں قائم تمام تجاوزات اورغیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیاگیا،اس موقع پر دوکانداروں اورتاجروں نے اپنی دوکانیں بند کرکے سی ڈی اے کے خلاف احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں جاری تجاوزات اورغیرقانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ روز سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول اورشعبہ انفورسمنٹ نے مشترکہ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران مارکیٹ کے برآمدوں ،راہداریوں ،فٹ پاتھ ،اوردکانوں کے سامنے قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم آپریشن ایک ہفتے تک موخر کردیاگیا ہے۔

موقع پر موجود بی سی ایس اورانفورسمنٹ سٹاف کا کہنا تھا کہ فٹ پاتھ اوربرآمدوں کے درمیان قائم تجاوزات کے باعث راہگیروں کو گزرنے میں مشکلات کاسامنا تھا متعدد بار دوکانداروں کو ازخود یہ تجاوزات اورغیر قانونی تعمیرات مسمارکرنے کیلئے نوٹسسز جاری کئے جاچکے ہیں تاہم دوکانداروں کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیاگیاجس کے باعث ہمیں آپریشن کرناپڑا۔دوسری جانب آپریشن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دوکاندوران اورتاجروں نے اپنی دوکانیں بند کرکے سی ڈی اے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

متعلقہ عنوان :