’’انٹرٹیکسٹائل شنگھائی‘‘ عالمی تجارتی نمائش کے لئے 2 مئی 2018ء تک درخواستیں طلب

بدھ 18 اپریل 2018 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے چین میں منعقد ہونے والی ’’انٹرٹیکسٹائل شنگھائی‘‘ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے 2مئی 2018ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تین روز عالمی تجارتی نمائش 27 تا 29 ستمبر 2018ء کو شنگھائی میں منعقد ہوگی جس میں بٹنز‘ لیس ‘ ایمبرائیڈری ‘ دھاگے ‘ لیبلز ‘ ہینڈ ٹیگز‘ فلیشن اسیسریز‘ تیار ملبوسات‘ اسپورٹس‘ فیبرکس ‘ ٹیکسٹائلز اور وول و خواتین کے ملبوسات تیار و برآمدات کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔

عالمی تجارتی نمائش میں شرکت سے قومی برآمدات کے اضافہ میں مدد ملے گی۔ اس حوالے سے تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔