قومی ریسلنگ ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے بعد (آج)واپس وطن پہنچ گئی، کھلاڑیوں کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر والہانہ استقبال کیا گیا، محمد انعام نے گیمز میں طلائی، طیب رضا اور بلال نے کانسی کے تمغے جیتے

بدھ 18 اپریل 2018 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) قومی ریسلنگ ٹیم آسٹریلیا میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے بعد بدھ کی صبح واپس وطن پہنچ گی، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور میں والہانہ استقبال کیا گیا ریسلرز کے والہانہ استقبال کیلئے خوب تیاریاں کی گئیں تھیں ۔

(جاری ہے)

پاکستانی ریسلر محمد انعام بٹ نے گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیلئے واحد طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ طیب رضا اور محمدبلال نے کانسی کے تمغے جیتے تھے۔

اس موقع پر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے اعلی حکام موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا، قومی ریسلرز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میگا گیمز میں بہترین نتائج دے کر بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا جس پر اللہ پاک کے بہت شکر گزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :