کانگو،کرپشن اور جعلی ڈگری کے الزام میں 250 جج فارغ

بدھ 18 اپریل 2018 10:40

کنساشا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) کانگو کی حکومت نے 250 سے زائد مجسٹریٹس کو کرپشن میں ملوث ہونے اور قانون کی جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں گھر بھیج دیا۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاگ کے مطابق کانگو کے وزیر انصاف ایلکس تھمبو نے مقامی ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جعلساز جج عدالتی نظام کی سست روی کی وجہ تھے جبکہ گرفتار مجسٹریٹس کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے اثاثے ظاہر کردیں۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کل 256 ججوں کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :