امریکی صدر کی طرف سے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لئے جنوبی کوریا کی حمایت کا اعلان

بدھ اپریل 10:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کی طرف سے 1950ء کی دہائی کی کوریائی جنگکے خاتمے کے معاملے پر شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کا اعلان کیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کے ساتھ منگل کو ملاقات کے بعد صدرٹرمپ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ لڑائی ختم کرنے کی غرض سے مذاکرات کے لئے اٴْنھیں میری حمایت حاصل ہے۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ لوگ اس بات کا احساس نہیں کرتے کہ کوریائی لڑائی ختم نہیں ہوئی۔ یہ ابھی جاری ہے۔ اور وہ لڑائی کو ختم کرنے پر بات چیت کر رہے ہیں۔اصل لڑائی 1953ء میں اٴْس وقت بند ہوئی تھی جب امریکا نے (جو اقوام متحدہ کی افواج کی کمان کر رہا تھا) شمالی کوریا اور چین کے ساتھ ’آرمسٹائس‘ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

(جاری ہے)

جاپانی وزیزاعظم نے شمالی کوریا کے سربراہ، کم جونگ اٴْن کے ساتھ سربراہ اجلاس کی رضامندی پر ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام کے لئے ہمت درکار ہوتی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاملات ٹھیک سے آگے بڑھتے ہیں تویہ بات چیت غالباً جون کے شروع یا کچھ پہلے ہوگی ۔ یہ بھی امکان ہے کہ معاملات ٹھیک نہ رہیں، اور ہماری ملاقاتیں نہ ہو سکیں، تاہم ہماری کوشش رہے گی کہ ہم اس راہ پر پختگی سے چلتے رہیں۔اس کے فوری بعد ایک تفصیلی باہمی ملاقات میں ٹرمپ نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ سربراہ اجلاس کی تیاری کے حوالے سے ہم نے شمالی کوریا کے ساتھ براہِ راست بات کا آغاز کیا ہے۔

انتہائی اعلیٰ سطح پر ہمارے براہ راست مذاکرات ہوئے ہیں۔صدر نے شمالی کوریا کے لئے کہا کہ وہ ہماری عزت کرتے ہیں، اور ہم اٴْن کی عزت کرتے ہیں۔آبے نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ٹرمپ ان معاملات پر بھی کِم جونگ ان سے بات کریں گے جو جاپان کے لئے باعثِ تشویش ہیں، جس میں کئی عشروں سے جاپانی شہریوں کے اغوا کا معاملہ شامل ہے۔اٴْنھوں نے امریکی صدر کی تعریف کی کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے عزائم اور بیلسٹک میزائل پروگرام کے معاملوں پر صدر ٹرمپ نے ٹھوس مؤقف اختیار کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :