سعودی عرب میں دس برس میں تعمیر ہونے والا انڈرپاس بارش کا پانی جمع ہونے سے بند

بدھ 18 اپریل 2018 10:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) سعودی عرب میں 10برس میں مکمل ہونے والا انڈرپاس پہلی معمولی بارش کے بعد پانی بھر جانے کے باعث بند کردیاگیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق خمیس مشیط شہر میں ہونے والی پہلی بارش کے پانی سے 10 برسوں کی محنت سے بننے والا انڈر پاس بند ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ انڈر پاس بند ہونے پر مقامی باشندوں نے حکومت سے مطالبہ کردیا کہ انڈرپاس تیار کرنے والی کمپنی کا کڑا احتساب کیا جائے۔ واضح رہے کہ یہ خمیس مشیط عسیر میں تعمیر کیا جانے والا سب سے لمبا انڈر پاس ہے ۔