ایمانداراور جرائم کش پولیس افسران و ملازمین محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں،ڈی پی او

بدھ 18 اپریل 2018 11:02

قصور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے کہا کہ محنتی ایمانداراور کرائم فائٹر پولیس افسران و ملازمین محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں جبکہ کرپٹ افسران و ملازمین کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں،سائلین کے مسائل کیساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں پولیس ملازمین کے مسائل سننے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈی پی اوقصور نے تمام پولیس اہلکاروں کے ڈیوٹی کے دوران پیش آنے والے مسائل کو سنا اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے جبکہ متعدد اہلکاروں کے تقرروتبادلے کے احکامات بھی جاری کیے ،انہوں نے کہا پولیس کی وردی درحقیقت اللہ کی طرف سے دی گئی امانت ہے اور اس امانت کے متعلق جو بھی ذمہ داریاں ہیں وہ تمام ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی تاکہ صحیح معنوں میں لوگوں کی خدمت کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :