مونگ پھلی کی کاشت اپریل کے آخرتک مکمل کرلیں، زرعی ماہرین

بدھ 18 اپریل 2018 11:02

قصور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)مونگ پھلی کی کاشت اپریل کے آخرتک مکمل کرلیں۔ماہرین زراعت نے کہا کہ کاشتکار منظورشدہ اقسام باری 2000‘بارڈ479‘گو لڈن اورباری 2011وغیرہ کی کاشت یقینی بنائیں تاکہ اچھی پیداوار کا حصول ممکن ہوسکے۔

(جاری ہے)

مونگ پھلی بارانی علاقوں میں موسم خریف کی ایک اہم نقدآورفصل ہے جس کے مقابلے میں کوئی دیگر فصل اتنی آمدن نہیں دیتی ‘کاشتکاربذریعہ پوریاڈرل مونگ پھلی کی کاشت کریں اور قطاروں میں بیج کی گہرائی 5تا7سینٹی میٹر رکھیں جبکہ قطاروں کادرمیانی فاصلہ 45سینٹی میٹر اورپودوں کا 15تا 20سینٹی میٹرہوناچاہئیے۔