بیرکی مناسب وقت پر برداشت انتہائی ضروری ہے، ماہرین زراعت

بدھ 18 اپریل 2018 11:02

قصور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ بیرکی مناسب وقت پر مناسب طریقے سے برداشت انتہائی ضروری ہے کیونکہ برداشت کے بعد بیرنہیں پکتا اور اس طرح ذائقہ ‘ساخت‘مٹھاس بھی متاثرہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگربیرکی برداشت وقت سے پہلے کرلی جائے تو اس کا ذائقہ ترش رہ جاتاہے جس کے باعث منڈی میں اس کی قیمت انتہائی کم لگتی ہے لیکن اگربرداشت میں تاخیرکرلی جائے تو پھل زیادہ پک جانے کے باعث گلناسڑناشروع ہوجاتاہے۔