قومی سلامتی کے حوالے سے حکمت عملی کو بہتر بنایا جائے گا ، چینی صدر

بدھ اپریل 11:03

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ قومی سلامتی کومضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ معاشی اور سماجی ترقی کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جانی چاہیئے۔ عوام کی سلامتی ، سیاسی سلامتی اور قومی مفادات کو اہمیت دی جانی چاہیئے۔

(جاری ہے)

چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین ایک ذمہ دار ملک کا کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے مشترکہ کوشش کرے گا۔

شی جن پنگ نے مزید کہا کہ سیاسی اور قومی سلامتی کے نظام کا تحفظ کیا جائے گا اور اسے بہتر بنایا جائے گا۔ قومی سلامتی کے حوالے سے حکمت عملی اور صلاحیت کو بہتربناتے ہوئے اہم خطرات کے انسداد اور ان سے نمٹنے کے لئے کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ اور سلامتی کے شعبے میں پارٹی کی قیادت کو مضبوط بنایا جائے گا۔