انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کا بنگلہ دیش میں میانمارکے پناہ گزینوں کی ابتر صورت حال پر تشویش کا اظہار

بدھ 18 اپریل 2018 11:03

جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس (آئی سی آر سی) بنگلہ دیش میں میانمارکے پناہ گزینوں کی انتہائی افسوسناک اور ابتر صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی سی آر سی اور ہلال احمر کی فیڈریشن کی جانب سے ایسی حالت میں روہنگیا پناہ گزینوں کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جب میانمار میں مسلمانوں کے خلاف اس ملک کی فوج اور انتہا پسند بودھوں کی وحشیانہ کارروائیوں میں ہزاروں افراد جاں بحق و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہوئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں برسات کا موسم قریب آنے کے ساتھ ہی اس ملک میں روہنگیا پناہ گزیں کیمپوں کی صورت حال کو بہتر بنائے جانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں تاہم کاکس بازار کے علاقے میں سیلاب اور زمین دھنسنے کے رونما ہونے والے متعدد واقعات کے پیش نظرروہنگیا پناہ گزینوں کی صورت حال پر گہری تشویش پیدا ہو گئی ہے اور بنگلہ دیش میں ان پناہ گزینوں کو برسات کے موسم میں جانی نقصان کا سخت خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ میانمار اور بنگلہ دیش کے حکام کے درمیان گزشتہ سال نومبر میں 9 لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں کی میانمار واپسی کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے تھے تاہم اب تک اس سلسلے میں کوئی موثر اقدام عمل میں نہیں لایا گیا ہے اور اب تک بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد میں مزید اضافہ بھی ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :