ایران ای سی او کا سیکرٹری جنرل منتخب

بدھ اپریل 11:03

دوشنبے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) ایران آئندہ تین سالوں کے لئے اقتصادی تعاون کی تنظیم (ای سی او) کا سیکرٹری جنرل منتخب ہوگیا۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں اقتصادی تعاون کی تنظیم کی وزارتی کونسل کا 23 واں اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے جن میں تین برس کے لئے ای سی او کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ ایران کے سپرد کیا جانا شامل ہے۔ای سی او کے رکن ممالک نے تجارت کی عالمی تنظیم میں ایران کی شمولیت کی حمایت اور اس سلسلے میں پیدا کی جانے والی رکاوٹوں کی مذمت بھی کی۔واضح رہے کہ اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او میں ایران،، پاکستان، ترکی، ترکمانستان،کرغزستان، ازبکستان، قزاخستان، تاجکستان، اور آذربائیجان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :