امریکا میں مکئی کے نرخوں میں کمی،گندم و سویا بین میں اضافہ

بدھ 18 اپریل 2018 11:14

امریکا میں مکئی کے نرخوں میں کمی،گندم و سویا بین میں اضافہ
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) امریکا میں مکئی کے نرخوں میں کمی اور گندم و سویا بین کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں مکئی کے مئی کے لیے سودے 2.25 سینٹ کم ہوکر 3.80 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔

(جاری ہے)

بورڈ میں سافٹ ریڈ ونٹر ویٹ کے سودے 4 سینٹ اضافے کے ساتھ 4.66 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں بند ہوئے۔سویا بین کے مئی کے لیے سودے 4 سینٹ بڑھ کر 10.46 ڈالر فی بشل میں طے پائے۔