کرینہ کپور خان نے مراٹھی فلم ’’آپلا مانوس‘‘ کے ہندی ریمیک کا حصہ ہونے کی تردید کر دی

بدھ 18 اپریل 2018 11:14

کرینہ کپور خان نے مراٹھی فلم ’’آپلا مانوس‘‘ کے ہندی ریمیک کا حصہ ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے مراٹھی فلم ’’آپلا مانوس‘‘ کے ہندی ریمیک کی کاسٹ میں شامل ہونے بارے خبروں کی تردید کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال فروری میں ریلیز ہونے والی مراٹھی فلم ’’آپلا مانوس‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد آشوتوش گواریکر نے فلم کا ہندی ریمیک بنانے کا فیصلہ کیا اور اس کے لئے کرینہ کپور سے رابطہ کیا گیا اور پہلے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ کرینہ کپور کو فلم کا سکرپٹ پسند آگیا ہے لیکن اب کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ نہیں ہیں ۔کرینہ ان دنوں فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘پر کام کر رہی ہیں۔ فلم یکم جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :