جان ابراھام کی فلم ’’پرمانو:دا سٹوری آف پوکھران ‘‘ کی ریلیز پانچویں بار تاخیر کا شکار

بدھ 18 اپریل 2018 11:16

جان ابراھام کی فلم ’’پرمانو:دا سٹوری آف پوکھران ‘‘ کی ریلیز پانچویں ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار جان ابراھام کی فلم ’’پرمانو:دا سٹوری آف پوکھران ‘‘ کی ریلیز پانچویں بار تاخیر کا شکار ہوگئی اور اب یہ فلم 25 مئی کو ریلیزکی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ابھیشیک شرما کی فلم ’’پرمانو:دا سٹوری آف پوکھران ‘‘ پانچویں بار تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ چند روز قبل یہ فلم 4 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا لیکن ایک بار پھر فلم کی ریلزی کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے اور اب یہ فلم 25 مئی کو ریلیزکی جائے گی۔ فلم میں اداکار جان ابراھام، ڈیانا پنٹے، بومن ایرانی اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :