سعودی عرب میں رہائش گاہوں کے کرایوں میں یکدم بڑی کمی کر دی گئی

بدھ 18 اپریل 2018 11:35

سعودی عرب میں رہائش گاہوں کے کرایوں میں یکدم بڑی کمی کر دی گئی
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) سعودی ماہرین اقتصادیات نے کہا ہے کہ مملکت میں رہاشوں کے کرایوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور رمضان المبارک کے بعد مکانات اور دکانوں کے کرائے مزید کمی ہونے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق ریاض شہر کے مختلف محلوں میں کثیر تعداد میں مکانات اور دکانیں خالی ہیں جن پر کرائے کیلئے خالی ہیں کے بورڈ آویزاں ہیں اور مالکان کرایہ داروں کو کئی کئی ماہ کے لئے کرائے کی چھوٹ دینے لگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کرایوں میں 10تا 15فیصد کمی واقع ہوگئی ہے اور رمضان المبارک کے بعد مکانات اور دکانوں کے کرائے مزید کمی ہو جائے گی۔ اعدادوشمار سے ظاہر ہورہا ہے کہ فیملی فیس پر عملدرآمد کے نتیجے میں 670 ہزار غیر ملکی کارکن 2020ء تک سعودی عرب کو خیر باد کہہ دیں گے اور اوسطاً ہر سال 165ہزار غیر ملکی سعودی عرب کو چھوڑ دیں گے۔