آئندہ الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی ، سہیل وڑائچ نے پی ٹی آئی کارکنان کو خوشخبری سنا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ اپریل 11:23

آئندہ الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی ، سہیل وڑائچ نے پی ٹی آئی کارکنان کو خوشخبری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اپریل 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی سہیل وڑائچ نے کہا کہ میرا اس بات پر اتفاق ہے کہ ہر پارٹی میں موجود نئے چہرے پارٹی کے منشور کے پیروکار ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی میں جب بھی تازہ خون لاتے ہیں تو وہ آپ کے نظریات کے اسیر ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کے کارکنان سے جب بھی ملاقات ہوتی ہے وہ جذبے سے بھر پور ہوتے ہیں، لیکن اب جو لوگ ن لیگ کے ہیں یا ق لیگ میں تھے ، وہ تو پی ٹی آئی کے نظریات کی مذمت کرتے رہے ہیں تو اب اچانک سے ایک دم کیسے وہ پی ٹی آئی کے نظریات کو مان لیں گے ۔

ہر الیکشن سے قبل پارٹیوں میں انتخابی افراد کو شامل کیا جاتا ہے لیکن ایسا کرنے سے سیاسی پارٹیاں اپنی ساکھ کھو دیتی ہیں۔ اس سے پہلے کہ اگلا الیکشن آئے بہت سارے لوگ ایسی پارٹی میں شامل ہو جاتے ہیں جس کے جیتنے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں۔اس بہاؤ کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آئندہ الیکشن میں کس پارٹی کے جیتنے کے چانسز سب سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: