جرمنی ،فرانس کا یورپی یونین میں اصلاحات کے حوالے سے تجاویزپیش کرنے پراتفاق

بدھ اپریل 12:13

برسلز/برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) یورپی یونین کے بیشتر ممالک نے بلاک کے مستقبل کے حوالے سے اپنے شہریوں کے ساتھ بات چیت کا راستہ اپنانے کو کہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ماکروں کے خطاب کے بعد یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود یٴْنکر نے کہا کہ یونین صرف فرانس اور جرمنی پر مبنی نہیں ہے۔ ینکر نے کہا کہ فرانس کے صدر کے انتخاب نے دنیا کے سب سے بڑے بلاک کو ایک نئی قوت بخشی ہے۔آج (جمعرات کو) ماکروں جرمن چانسلر انجیلا میرکل سے برلن میں ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک نے جون تک یورپی یونین میں جامع اصلاحات کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے پر اتفاق کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :