معروف صحافی جاوید چوہدری نے ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘ تحریک چلانے پر نواز شریف کو آئینہ دکھا دیا

نواز شریف کی نظر میں ووٹر اور ٹشو پیپر میں کوئی فرق ہوتا تو وہ آج ووٹ کی عزت کا مطالبہ نہ کر رہے ہوتے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 اپریل 2018 11:41

معروف صحافی جاوید چوہدری نے ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘ تحریک چلانے پر نواز ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2018ء) : معروف صحافی جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نظر میں ووٹر اور ٹشو پیپر میں کوئی فرق ہوتا تو وہ آج ووٹ کی عزت کا مطالبہ نہ کر رہے ہوتے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جلسوں کے بعد اب سیمیناروں کی طرف کا رخ کر لیا ہے۔اور گزشتہ روز نواز شریف نے ’ووٹ کو عزت دو‘ سیمینار سے خطاب کیا تھا۔

(جاری ہے)

جس متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کی تحریک شروع کر دی ہے لیکن ووٹ کو عزت دینے سے پہلے ووٹر کو عزت دینی چاہئیے۔جس کی وجی سے آئین، پارلیمنٹ اور حکومت بنتی ہے۔ووٹر تو آج بھی عزت تلاش کر رہے ہیں۔ اگر اس ملک میں کسی کی عزت نہیں ہے تو وہ ووٹر ہیں۔جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے ہیں۔

لیکن نواز شریف قومی اسمبلی کے ہونے والے 468 اجلاسوں میں سے صرف 44 اجلاسوں میں شریک ہوئے۔کیا نواز شریف کی نظر میں ووٹر اور اس ووٹ سے بننے والی پارلیمنٹ کی عزت بس اتنی ہی ہے؟۔جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کی نظر میں ووٹر اور ٹشو پیپر میں کوئی فرق ہوتا تو وہ آج ووٹ کی عزت کا مطالبہ نہ کر رہے ہوتے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: