کس مذہبی جماعت نے نواز شریف کو ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا تھا؟َ کئی سال بعد اہم انکشاف سامنے آ گیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ اپریل 11:54

کس مذہبی جماعت نے نواز شریف کو ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا تھا؟َ کئی سال ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2018ء) :معروف صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نےسب سے پہلے ایک مذہبی جماعت جے یو پی کا ٹکٹ مانگا تھا۔جو مولانا شاہ احمد نوارانی نے دینے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی حامد میر کا نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنی سیاست کے آغاز میں سب سے پہلے جے یو پی کا ٹکٹ مانگا تھا۔

لیکن اس پارٹی نے نواز شریف کو ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا تھا۔اس کے بعد نوا شریف مصطفی کھر کے بہت دیوانے تھے۔اور نواز شریف ان کے آگے پیچھے گھومتے رہتے تھے۔ پھر انہوں نے تحریک استقلال جوائن کی اور پھر جونیجو لیگ میں چلے گئے۔پھر نواز شریف نے اپنی پاکستان مسلم لیگ ن بنائی۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :