کلثوم نواز کی طبیعت شدید خراب،سب سے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 اپریل 2018 11:55

کلثوم نواز کی طبیعت شدید خراب،سب سے بڑی خواہش کا اظہار کردیا
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اپریل 2018ء) : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز مریم نواز سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں۔ لندن میں نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا آج لندن آنے کا ارادہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس وقت خاندان ایک ساتھ ہو۔ حسین نواز نے کہا کہ ابھی میرے پاس نواز شریف کے لندن آنے سے متعلق کوئی مفصل پروگرام نہیں آیا۔

مجھے علم نہیں ہے کہ انہوں نے اس ضمن میں عدالت سے رجوع کیا ہے یا نہیں ۔

(جاری ہے)

بیگم کلثوم نواز ہارلے اسٹریٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں، اگر نواز شریف اور مریم نواز یہاں آ جائیں تو اس سے انشاءاللہ میری والدہ کو کافی حوصلہ ملے گا۔ کیونکہ شوہر کا وہاں ہونا ، سارے بچوں کے ہونے سے بہتر ہوتا ہے۔ان کی والد صاحب سے بات ہوئی ہے تو والد صاحب نے کہا کہ میں کوشش کر رہا ہوں، وہ چاہتی ہیں کہ میری ہمشیرہ مریم نواز کو بھی وہ یہاں دیکھ سکیں ۔حسین نواز نے کہاکہ ان کی حالت اس قسم کی ہے کہ وہ سب سے ملنا چاہتی ہیں۔ میرے والد صاحب کو یہاں آئے ہوئے کافی دیر بھی ہو گئی ہے ، لہٰذا اگر ایسی صورت میں فیملی اکٹھی ہو جاتی ہے تو سوائے خوشی کے اور کچھ نہیں ملتا۔