قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 7کروڑ 22 لاکھ روپے جاری

بدھ اپریل 12:17

قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 7کروڑ 22 لاکھ روپے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میںقومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 7کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 27 کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں نیشنل لائبریری کی اپ گریڈیشن کے لئے 65لاکھ، پشاور میں پاکستان اکادمی ادبیات کے ریجنل آفس کی تعمیر کے لئے 65لاکھ، پہلی ڈیجیٹل اردو سائونڈ ڈکشنری کے لئے 32 لاکھ اور پاکستان اکادمی ادبیات میں آڈیٹوریم کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ 91لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔