پون سنگھ کی ایکشن فلم ’’وانٹڈ‘‘ کا ٹریلر 18اپریل کو ریلیز کیا جائے گا

بدھ 18 اپریل 2018 12:17

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) بھارتی گلوکار و اداکار پون سنگھ کی ایکشن فلم ’’وانٹڈ‘‘ کا ٹریلر 18اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکار و اداکار پون سنگھ کی نئی ایکشن فلم ’’وانٹڈ‘‘ کے پوسٹر کے بعد اب فلم کا ٹریلر بھی 18اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کے پوسٹر کو بے حد سراہا گیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار سوجیت کمار سنگھ ،پروڈیوسر جسوانت کمارہیں جبکہ فلم شری جے سوہارتا پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے، فلم کی عکسبندی اترپردیش کی مختلف جگہوں پر کی جا رہی ہے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :