پیال گھوش نے اپنی نئی فلم ’’جے ماتا دی‘‘ کے لئے تیاریاں شروع کر دیں

بدھ اپریل 12:17

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ پیال گھوش نے اپنی نئی فلم ’’جے ماتا دی‘‘ کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم’’’پٹیل کی پنجابی شادی‘‘ سے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ پیال گھوش نے اپنی نئی فلم’’’ جے ماتا دی‘‘ کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں، اداکارہ کا کہنا ہے کہ جب میںنے فلم کا سکرپٹ پڑھا تو میں بہت خوش ہوئی، اور میں نے فلم میں اپنے کردار کو بہتر طریقے سے نبھانے کے لئے اس سے متعلق وڈیوز دیکھنا شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی عکسبندی اگست میں اترپردیش میں شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :