ڈائریکٹر اجمل ملک کیساتھ اختلافات ختم ،اداکارہ آئمہ خان پرسوں سے شالیما ر تھیٹر میں جلوہ گر ہوں گی

بدھ 18 اپریل 2018 12:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) ملتان سے تعلق رکھنے والی مقبول اسٹیج اداکارہ ڈاکٹر آئمہ خان ڈرامہ ڈائریکٹر اجمل ملک کے ساتھ اختلافات ختم ہونے کے بعد پرسوں ( جمعہ ) سے شالیما ر تھیٹر میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کریں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر اجمل ملک اور اداکارہ ڈاکٹر آئمہ خان کے درمیان 6اپریل کو اس وقت اختلاف شدت اختیار کر گئے تھے جب اداکارہ نے شالیمار تھیٹر میں پرفارم کرنا تھا مگر ذاتی وجوہات کی بناء پر لاہور نہ پہنچ سکیں جس پر دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تاہم تھیٹر سے تعلق رکھنے والے معزین نے دونوں کے درمیان اختلافات ختم کرواکے صلح کروادی ہے اور اب ڈاکٹر آئمہ خان 20اپریل کو شالیمار تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ میں اپنے جلوں کے رنگ بکھیریں گی ۔