کسی اچھی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو اس پر غور کرسکتی ہوں ‘ اداکارہ زرنش

فنکار سرحدوں سے بالاتر ہوتا ہے ، بالی وڈکے اداکار سنی دیول کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا توضرور کروں گی

بدھ 18 اپریل 2018 12:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) اداکارہ و گلوکارہ زرنش نے کہاہے کہ مجھے نیلم منیر اور فواد خان کی اداکاری نے متاثر کیا ہے ، میں نے گلوکاری کے ساتھ ٹی وی ڈراموں میں اداکاری بھی کی ہے اگر مجھے اچھی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو اس پر غور کرسکتی ہوں ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے گانے اپنے شوہر کو سناتی ہوں اور جواب میں میرے شوہر بھی مجھے گانے سناتے ہیں ، میں اردو میں اور وہ انگلش میں گانے سنا کر متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا زیادہ قیام دبئی میں ہوتا ہے مگر میں کام کرنے کی غرض سے کراچی آتی جاتی رہتی ہوں اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ کراچی میں بھی اچھی فلمیں بننا شروع ہوگئی ہیں ۔ میں نے فلم ’’ایکٹر ان لاء ، پرچی ،جوانی پھر نہیں آنی ‘‘دیکھی ہیں اور ان فلموںنے مجھے بڑا متاثر کیا ہے ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مجھے بالی وڈکے اداکار سنی دیول کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا توضرور کروں گی اس میں کوئی ہرج نہیں کیونکہ فنکار سرحدوں سے بالا تر ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :