ضلعی انتظامیہ کی محکمہ ٹرانسپورٹ کے ہمراہ مشترکہ کارروائی‘

پشاور بس ٹرمینل میں12 کائونٹرز کو قابضین سے خالی کر وا لیا

بدھ 18 اپریل 2018 12:27

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)ضلعی انتظامیہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کر تے ہوئے پشاور بس ٹرمینل میں مزید12 کا ئونٹرز کو قابضین سے خالی کروا لیا ۔تفصیلات کے مطابق پشاور بس ٹرمینل (لاہور اڈہ) میں12کائونٹرز پر غیر قانونی طور پر ٹرانسپورٹرز نے قبضہ کیا ہو ا تھا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے ان کو کائونٹر خالی کر نے کے لیے نوٹس بھی دیئے تھے تاہم ان پر کوئی اثر نہیں ہو رہا تھا جس پر ہائی کورٹ کے احکامات کی روشی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان نے سیکرٹری آر ٹی اے محمد ندیم اختر، ڈی ایس پی گلبہار فضل واحد، ایس ایچ او جاوید اختر، ایڈمنسٹریٹر پشاور بس ٹرمینل زبیر خان ، منیجر شکیل خان اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پشاور بس ٹرمینل میں مزید 12کا ئونٹرز کو قبضہ مافیا سے خالی کر وا لیا۔

اس موقع پر بات کر تے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں آج کی کاروائی عمل میں لائی گئی جس میں قبضہ مافیا کو پشاور بس ٹرمینل سے باہر کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ان کا ئونٹرز کو عوام کی سہولت کے لیے بعد میں قانونی طور پر ٹرانسپورٹرز کو الاٹ کیا جا ئے گا۔