پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن پشاور کے انتخابات21 اپریل کو ہوںگے

بدھ 18 اپریل 2018 12:27

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ پشاور کے انتخابات 21 اپریل کومنعقد ہوںگے، اس سلسلے میں پولنگ پی سی ڈی اے کے مرکزی آفس کراچی مارکیٹ پشاور میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی گی جبکہ ڈسٹرکٹ پشاور کی صدارت کے لئے دو گروپوں میں جن میں چاند تارا گروپ کی قیادت اشفاق محمود یوسفزئی کر رہے ہیں کی ٹیم میں وائس چیئر مین کے لئے اورنگزیب خان، جنرل سیکرٹری کیلئے سجاد علی، سنیئر وائس چیئر مین کے لئے منظور خان، جوائنٹ سیکرٹری کے لئے سید ولی، وائس چیئر مین ٹو کیلئے ہمایون خان مٹہ اور پریس سیکرٹری کیلئے عرفان اللہ خان شامل ہیں جبکہ شاہین گروپ کی قیادت اسلم پرویز خان کر رہے ہیں جن کی ٹیم میں چیئر مین کیلئے مبین خان ،جنرل سیکرٹری کے لئے اسلم پرویز،سنیئر وائس چیئر مین کیلئے جمال الدین خان، وائس چیئر مین کیلئے نصیر الدین ،وائس چیئر مین ٹو کے لئے فیاض داوڑ، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے ماجد اقبال اور پریس سیکرٹری کے لئے شمس الرحمان شامل ہیں اس سلسلے میں دونوں گروپوں نے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے اور گیمسٹ برادری سے رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے یہ انتخابات اب ہر دو سال بعد ہو ا کریںگے۔

متعلقہ عنوان :