برطانوی ملکہ الزبتھ نے 33 سالہ پوتے ہیری کو دولت مشترکہ کا سفیر مقررکردیا

شہزادہ ہیری اپنی ہونے والی بیگم کے ہمراہ نوجوانوں کو دولت مشترکہ کے ساتھ رابطے بڑھانے کی ترغیب دیں گے

بدھ 18 اپریل 2018 12:44

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء)برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے اپنے 33 سالہ پوتے شہزادہ ہیری کو دولت مشترکہ کیلئے یوتھ ایمبسڈر مقرر کر دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ پرنس ہیری کا پہلا اعلیٰ درجے کا عوامی کردار ہو گا جس میں وہ اپنی ہونے والی بیگم کے ہمراہ نوجوانوں کو برطانوی دولت مشترکہ کے ساتھ رابطے بڑھانے کی ترغیب دیں گے۔

(جاری ہے)

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دولت مشترکہ کی سربراہ ہیں اور ا?نہوں نے یوتھ ایمبسڈر کی ذمہ داری پرنس ہیری کو سونپی ہے۔شہزادہ ہیری نے کامن ویلتھ کے افتتاحی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اپنی نئی ذمہ داری کے حوالے سے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ نوجوانوں کیلئے دولت مشترکہ کے سفیر کے طور پر ان یہ کام اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ آپ کے خیالات، مسائل اور امیدوں کو سنا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ہونے والی اہلیہ بھی اس کام میں ان کے ساتھ شریک ہوں گی۔