یو ای ٹی پشاورمیں آفس اسسٹنٹ کیلئے ہونیوالا ٹیسٹ ملتوی

بدھ اپریل 12:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) پشاور میں آفس اسسٹنٹ (بی پی ایس۔16) کی آسامی کیلئے ہونیوالے ٹیسٹ کو ملتوی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مذکورہ آسامی کیلئے ٹیسٹ 21 اپریل کومنعقد ہو نا تھا تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 11اپریل کو جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق تقریوں پر پابندی کے فیصلے کی روشنی میں یہ ٹیسٹ تاحکم ثانی ملتوی کردیا گیا۔