نواز شریف اور مریم نواز کا لندن مشن کیا ہے؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 اپریل 2018 12:33

نواز شریف اور مریم نواز کا لندن مشن کیا ہے؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اپریل 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز لندن جا رہے ہیں۔ اس کی ایک وجہ تو بیگم کلثوم نواز کی طبیعت خرابی ہے جبکہ دوسری وجہ یہ ہے کہ نواز شریف دلبرداشتہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن تتر بتر ہو گئی ہے ۔چوہدری غلام حسین نے کہا کہ فرض کر لیں کہ نواز شریف کو آج 14 سال قید کی سزا ہو گئی اور 15 ارب روپے کا جُرمانہ ہو گیا، ہو سکتا ہے کہ یکہ لوگ اسی وقت معافی نامہدے کر وزیراعظم سے تجویز لکھوا کر صدر کو بھجوا دیں۔ اس بات پر ابھی مشورہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں: