انکیت تیواری اورانکور تیواری کا نیا گانا ’’بے پنجرہ‘‘ ریلیز

بدھ 18 اپریل 2018 12:56

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) بھارتی گلوکار انکیت تیواری نے انکور تیواری کے ساتھ مل کر نیا گانا ’’بے پنجرہ‘‘ ریلیز کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انکیت تیواری اور انکور تیواری نے گانے ’’بدتمیز‘‘ اور ’’محبوبہ‘‘ کے بعد نیا گانا ’’بے پنجرہ‘‘ریلیز کر دیا، انکور تیواری کا اس بارے میں کہناہے کہ ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس سے آپ شائقین تک آسانی سے پہنچ سکتے ہیں۔ گلوکار کا کہان ہے کہ ہم گانوں میں نئے چہرے متعارف کرتے ہیں ہیلے گانے ’’ بدتمیز‘‘ میں سونال چوہان اور ’’محبوبہ‘‘ میں ایمی جیکسن تھیں اور اب ہم نئے گانے کے لئے بھی نئے چہرے کی تلاش میں ہیں۔