چارسدہ ‘ جامعہ محمودیہ میں دستار بندی وتقریب تقسیم انعامات

بدھ 18 اپریل 2018 12:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)ترنگزئی کی قدیم دینی درسگاہ جامعہ محمودیہ ترنگزئی میں سالانہ عظیم الشان جلسہ دستاربندی ‘ تقسیم انعامات کا انعادکیاگیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان ‘ممتاز علماء کرام ‘بانی مدرسہ مولانا مسعود الرحمن درانی اور اہل علاقہ نے بھی کثیرتعداد میں شرکت کی‘ ڈپٹی کمشنر منتظر خان نے فارغ التحصیل 30حفاظ کرام اورناظرہ قرآن خوانوں میں انعامات تقسیم کیے‘ مدرسہ کی طرف سے حسن کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئی جلسہ دستار بندی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان ‘بانی مدرسہ جامعہ محمودیہ مولانا مسعود الرحمن درانی کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ ایک قدیم مذہبی درسگاہ ہے جو علم کے فروغ اور اشاعت میں مصروف عمل ہے۔