احتیاطی تدابیر سے ملیریا اور ڈینگی سے بچائو ممکن ہے‘ ڈاکٹر شفیق

بدھ 18 اپریل 2018 12:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) احتیاطی تدابیراپنانے سے ملیریااور ڈینگی سے بچاجاسکتاہے‘ روک تھام کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لائینگے‘ ایجنسی سرجن خیبر ایجنسی تحصیل جمرود میں ڈینگی مرض سے آگاہی کیلئے ایجنسی سرجن ڈاکٹر شفیق آفریدی کے زیر نگرانی واک مبنعقد کی گئی جس میں محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے سٹاف نے شرکت کی‘ واک سول ہسپتال جمرود سے شروع ہوا اور باب خیبر کے مقام پر پرامن طورپر اختتام پذیر ہوگئی‘ واک کے بعد ایجنسی سرجن ڈاکٹر شفیق آفریدی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گرمیوں میں مچھر زیادہ ہونے کی وجہ سے دیگر امراض کے علاوہ ملیریا اور ڈینگی امراض کا خطرہ نسبتاً زیادہ ہوتاہے ڈینگی سے بچنے کیلئے گھروں میں ہمیشہ صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیں‘ گملوں اور ائیرکنڈیشن میں پانی نہ رہنے دیں۔

متعلقہ عنوان :